سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کے روز بظاہر کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں ، یہ واقعہ جنوبی کوریا میں ہونے والی اہم ایشیا پیسیفک رہنمائو ں کی میٹنگ سے ایک ہفتہ قبل پیش آیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیانگ یانگ کی جانب سے مئی کے بعد پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ تھا، جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو نظرانداز کیا ہے