سٹاک ہوم (آئی این پی )سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کا طیارہ روانگی سے قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کو ٹیک آف کے دوران اس کے انجن سے تیز آواز اور دھواں نکلنے کے باعث رکنا پڑا۔عینی شاہدین اور ویڈیو فوٹیجز کے مطابق، جیسے ہی طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے لئیتیز دوڑنا شروع کیا، اس کے ایک انجن سے اچانک شعلے نکلتے دکھائی دئیے، جس کے بعد طیارہ فوری طور پر رک گیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو آگاہ کیا کہ فائر بریگیڈ روانہ کر دی گئی