ٹرمپ کے دورہ جنوبی کوریا سے قبل شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ

پیانگ یانگ (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ جنوبی کوریا سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا نے کروز میزائلوں کا تجربہ کر کے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر دیا۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے سی این اے کے مطابق تجربہ بحیرہ زرد میں کیا گیا، جہاں میزائلوں نے دو گھنٹے سے زائد پرواز کے بعد اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے کیا گیا۔حکام نے کہا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی مضبوط دفاعی طاقت دکھانے کے لیے کی گئی ہے