بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے قبل کبوتر گھس آیا ، افرا تفری مچ گئی

ممبئی  (آئی  این پی )بھارتی پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک کبوتر اچانک اندر داخل ہوگیا جس سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں کبوتر طیارے کے اندر مسلسل اڑتا رہا اور مسافروں کے گرد چکر لگاتا رہا۔ اس دوران کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے جبکہ کئی مسافر اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے