غزہ : خوفزدہ اسرائیلی فوجیوں نے چیک پوسٹ پر اپنے ہی ساتھی کو بھون ڈالا

  غزہ (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک چیک پوسٹ پر سادہ لباس میں آنے والے اپنے ہی ایک ساتھی کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ غزہ میں غلطی سے ایک کنٹریکٹر مارا گیا جس کی شناخت 39 سالہ جیکب ایتان کے نام سے ہوئی ہے۔