بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں 10شہریوں کو بھون ڈالا

 مارے گئے افراد علیحدگی پسند نکسل باغی تھے، قبضے سے کلاشنکوف سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا
 سکیورٹی فورسز نے گرفتاری کے بعد ان افرد کو گولیاں مار کر لاشیں پھینک دیں،علاقہ مکین
رائے پور(آئی این پی)بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاست چھتیس گڑھ میں 10 افراد کو ماورائے عدالت قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے 10 افراد علیحدگی پسند نکسل باغی تھے۔ جن کے قبضے سے کلاشنکوف سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گرفتاری کے بعد ان افرد کو گولیاں مار کر لاشیں پھینک دیں۔ادھر بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی الصبح بھنڈارپدر کے جنگلاتی علاقے میں نکسل باغیوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 10 نکسل باغی مارے گئے جب کہ سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ سرچ آپریشن میں ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ پکڑا گیا۔