بغداد(آئی این پی )عراق میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے تلخ کلامی کے بعد اپنی ساتھی ملازمہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق پروفیسر کی گولی سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ڈاکٹر سارہ العبودی کے نام سے ہوئی ہے جو بصرہ یونیورسٹی کی کالج آف ایجوکیشن میں ملازمہ تھیں۔یونی ورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروفیسر ضرغام التمیمی نے سارہ العبودی سے گفتگو میں تکرار کے بعد فائرنگ کردی۔