ضلع بے جا میں آپریشن ماو ازم کے حامی باغی جنگجوئوں کے خلاف کیا گیا، فوج کادعویٰ، مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ، مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے،عینی شاہدین
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماو ازم کے حامی باغی جنگجوئوں کے خلاف کیا گیا جس میں 12مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔