غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے فوجیوں کی جانوں کو شدید خطرہ:سابق اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمہ داری لینے والے فوجیوں کی جانوں کو خطرہ قرار دے دیااسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کے لئے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کا خیال ایسا ہے جس سے اس کے فوجیوں کی جانیں ضائع ہوجائیں گی۔سابق اسرائیلی وزیر نے یہ بات اپنے ایک سوشل میڈیا اکائونٹ پر کہی۔ انہوں نے کہا حکومت کی ترجیحات غلط ہیں، یہ فیصلہ سکیورٹی کے مزید اہم کاموں کو نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔