بدقسمتی سے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھ گئی ،قانون سازی عدلیہ پر کنٹرول کرنے کیلئے کی گئی
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق سینیٹر و سیاسی رہنمامصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ یہاں ایک تنزلی کا سفر جاری ہے کہ ملک کو مصر یا شمالی کوریا بنایا جائے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بدقسمتی سے آج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے، خلیج بڑھنے کی وجہ سے آج ملک کس طرف جارہا ہے؟، ریاست کے تین ستون حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ ہے،آج ان تینوں کی کیا وقعت ہے؟،یہ غیرمقبول حکومت ہے جس کی وجہ سے پارلیمان بھی غیرمقبول ہے، پارلیمان نے ایسی قانون سازی عدلیہ پر کنٹرول کرنے کیلئے کی ہے۔