فوج کو سیاسی چیزوں میں نہ گھسیٹا جائے:مصطفی نواز کھوکھر

 سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے سے استحکام آئے گا، سکیورٹی اسٹیٹ کے تشخص سے جان چھڑانی ہے 
 اسلام آباد (آئی این پی )سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ فوج بارڈرز پر بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، ہمیں سکیورٹی اسٹیٹ کے تشخص سے جان چھڑانی ہے، فوج کو سیاسی چیزوں میں نہ گھسیٹا جائے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے سے استحکام آئے گا، ملک کو جس بدحالی سے گزرنا پڑا اس کے سب ذمہ دار ہیں، اس میں عدلیہ ، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں، اجتماعی طور پر کچھ بہتری آئی ہے لیکن آدھا پاکستان سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے، 25لاکھ نوجوانوں کے لیے ہر سال روزگارنہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا عوام کیلئے معاشی اعشاریے اچھے ہوئے ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے حالات سامنے ہیں، سندھ کو نہروں کے معاملے پر ناراض کر دیا گیا۔