26ویں ترمیم کی پیداوار بینچ کیس کیسے سن سکتا ہے:مصطفی نواز کھوکھر

ہمارے سامنے دو سپریم کورٹ ہیں،جس کی وجہ سے انصاف کا عمل متاثر ہوا ہے:میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ( آن لائن) مصطفی نواز کھوکھر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ چھبیسویں ائینی ترمیم کے خلاف میں نے بھی درخواست دائر کی ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ کیا یہ بینچ اس کیس کو سن بھی سکتا ہے یا نہیں ،مسئلہ یہ ہے کہ دو سپریم کورٹس ہمارے سامنے ہیں۔انھوں نے مزیدکہاکہ دو سپریم کورٹس کی وجہ سے انصاف کا عمل متاثر ہوا ہے ،کیا وہ بینچ جو خود 26 ویں آئینی ترمیم کی پیداوار ہے تو کیا وہ اسے سن سکتا ہے۔اگر یہ پارلیمان نمائندہ پارلیمنٹ ہوتی تو اس کے فیصلے سر انکھوں پر ہوتے۔جب یہ پارلیمان ہی فارم 47 کی پیداوار ہے تو کیسے فیصلے مانیں بلاول بھٹو کی بات ہم بھی مانتے اگر یہ منتخب حکومت ہوتی۔2018 کے الیکشن بھی فئیر نہیں تھے لیکن یہ الیکشن بدترین ہیں