مصطفی نواز کھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد (یواین پی)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے 31 اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق انتظامی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کمیٹی نے 31 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترامیم پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں