اسلام آباد( آن لائن ) تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے وائس چیئرمین اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی فل کورٹ کے ذریعے سماعت کے مطالبے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کرتے ہوئے چیمبر اپیل دائر کر دی ہے۔یہ اپیل ایڈووکیٹ شاہد جمیل خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کو کسی پٹیشن کی قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، یہ صرف عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار کے 19 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پٹیشن کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے