ماہر معاشیات راؤ بابر جمیل پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

صدر پی پی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف اورجنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے پارٹی مفلرپہنایا
 پیپلزپارٹی کی ترقی پسند سیاست ، بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت سے متاثر ہو کر شامل ہوا،رائو بابر  
لاہور(خصوصی رپورٹر )ماہر معاشیات راؤ بابر جمیل نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکر لی۔سابق وزیر اعظم اورصدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے راؤ بابر جمیل کو پیپلزپارٹی کا مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔راجاپرویز اشرف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی تقریب میں شہزاد سعید چیمہ،فیصل میر،احسن رضوی،نسیم صابر،عائشہ نواز چودھری،بشریٰ منظور مانیکا،بشارت علی اورمدثر شاکر شریک تھے۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ راؤ بابر جمیل کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوشگوار اضافہ ہے،ملکی اور علاقائی معیشت کے لیے ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پڑھے لکھے طبقے کا سیاست کی جانب راغب ہونا نیک شگون ہے۔جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت پر راؤ بابر جمیل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عزت واحترام کی سیاست کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی واحد آپشن ہے،پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر سیاسی جماعت کو ٹیکنوکریٹس کی ضرورت ہے۔رائوبابر جمیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ترقی پسند سیاست اور بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی بدولت پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔