وفاقی کابینہ میں کوئی ماہر معاشیات نہیں:مشیرخزانہ کے پی

مرکزی حکومت صوبوں کو بجٹ میں مقرر کردہ غیرمعمولی ٹیکس اہداف سے دھوکادیتی ہے،مزمل اسلم  
 پشاور(آئی این پی )مشیر برائے خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے ایک بر پھر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں کوئی ماہر معاشیات موجود نہیں،وفاقی حکومت صوبوں کو بجٹ میں مقرر کردہ غیرمعمولی ٹیکس اہداف سے دھوکادیتی ہے، وفاقی حکومت کے بعد صوبوں نے بھی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا۔ 5فیصد مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت تنخواہوں میں 25فیصد اضافے پر پچھتا رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس ہدف سے نیچے آئے تو صوبے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔کے پی حکومت نے گذشتہ سال دلیرانہ فیصلہ کر کے وفاقی حکومت سے پہلے بجٹ دیا، خیبر پختون خوا حکومت کے ٹیکس وصولی اندازے اب تک بالکل درست ہیں۔ وفاق کا ٹیکس وصولی کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 11.3ٹریلین کا اندازہ لگایا تھا۔