رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا،انہوں نے مجھے بتایا اسے ڈیپ فیک اے آئی والی پرزینٹیشنز دی گئی تھیں، ان کی اب پاکستان بارے بہتر انڈرسٹینڈنگ ہے: جینٹری بیچ

 ٹرمپ کی سربراہی میں  پاکستان کیساتھ نئے دور کا آغاز کررہے ہیں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے سربراہ امریکی وفد

پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،  تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں، پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے،جو بائیڈن انتظامیہ نے 4 سال جو کچھ پاکستان کیساتھ کیا وہ مناسب نہیں تھا

 ہم چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو،  پاکستان میں ایسی جدید ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت بن جاتی ہے، آئل اور گیس سیکٹر میں پاکستان میں کم توجہ دی گئی

 پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے‘ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا  اور ہنرمند افرادی قوت ترجیح ہے:میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کے وفدکے سربراہ و ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ میراخیال ہے رچرڈ گرینل کوڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا تھا اور رچرڈ گرینل نے جو بات کی وہ پاکستان سے متعلق اپنی انڈراسٹینڈنگ کے مطابق کہی۔صحافیوں سے گفتگو میں جینٹری بیچ کا کہناتھاکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں، پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے 4 سال جو کچھ پاکستان کیساتھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے، امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، ریئل اسٹیٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمندہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ ہم آہنگ ہے، امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آیا ہے، صدر ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔جینٹری بیچ کا کہناتھاکہ ماضی میں امریکی عوام کوپاکستان کی حقیقی تصویرنہیں دکھائی گئی، میراخیال ہے رچرڈ گرینل کوڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا اور رچرڈ گرینل نے جو بات کی وہ پاکستان سے متعلق اپنی انڈراسٹینڈنگ کے مطابق کہی۔ان کا کہنا تھاکہ رچرڈ گرینل کی اب پاکستان کے بارے میں پہلے سے بہتر انڈراسٹینڈنگ ہے، مجھے رچرڈ گرینل نے خود بتایا کہ اسے ڈیپ فیک اے آئی والی پرزینٹیشنز دی گئی تھیں، میں یہاں سابق وزیراعظم کے معاملے پر بات کرنے کیلئے نہیں آیا ہوں، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو احترام کے نظر سے دیکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رچرڈگرینل کوپاکستان کی موجودہ صورتحال کاآج زیادہ بہترادراک ہوگیا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں دیں، امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتاہے اور امریکا پاکستان کو ایک اہم اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی انتظامیہ پاکستانی قیادت کااحترام کرتی ہے، آئل اورگیس سیکٹر میں پاکستان میں کم توجہ دی گئی۔ پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں، امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آیا۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں مصنوعی ذہانت، ریئل اسٹیٹ، معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، میرا حکومت کی معاشی سفارت کاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، بائیڈن انتظامیہ نے 4 سال جو کچھ پاکستان کے ساتھ کیا وہ مناسب نہیں تھا۔ میں یہاں مذاکرات نہیں کاروبار کے لیے آیا ہوں، ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، امریکا میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں، میں پاکستان کو امریکا کے ایک اتحادی کے طور پر دیکھتا ہوں۔ہم چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، ایسی ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت بن جاتی ہے، آئل اور گیس سیکٹر میں پاکستان میں کم توجہ دی گئی، پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے‘ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، دونوں ملکوں کے درمیان سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان سے متعلق بائیڈن انتظامیہ نے کئی غلطیاں کیں، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ہنرمند افرادی قوت ترجیح ہے۔