فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر غاصب صیہونیوں کے ساتھ ہے:سعد رفیق

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے  نو منتخب امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگ گیا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صیہونیوں کے ساتھ ہے۔ایک بیان میں رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا  کہ  رچرڈ گرینل کا ضمیر 2018 کے الیکشن چوری سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک سو رہا تھا، رچرڈ گرینل کا ضمیر اپوزیشن لیڈروں کی طویل قید پر سو رہا تھا۔