ڈیپ فیک اور اے آئی مواد حکومت و معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ، شرجیل میمن

یہ مسئلہ حکومت تک محدود نہیں، سیاسی جماعتوں کے لیے بھی سنگین نوعیت اختیار کر چکا
 فیک نیوز سے متعلق متعدد دیگر پہلوئوں پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،دانیال چوہدری 
کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈیپ فیک اور اے آئی مواد حکومت و معاشرے دونوں کے لئے  بڑا چیلنج ہے،یہ مسئلہ صرف حکومت تک محدود نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے لیے بھی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے ۔ کراچی  جاری کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوسرے روز کو اہم عالمی مباحث کیلئے   مختص کیا گیا   ۔فیک نیوز اور آرٹیفشل انٹیلیجنس سے متعلق سیشن کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس کی میزبانی شرمیلا فاروقی نے کی جبکہ پینل ڈسکشن میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپ فیک اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد حکومت اور معاشرے دونوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف حکومت تک محدود نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے لیے بھی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے۔ اے آئی سے تیار جعلی مواد معاشرے کو مجموعی طور پر نقصان پہنچا رہا ہے۔