جی ایچ کیو حملہ کیس : مشعال یوسفزئی کا عدالت میں داخلہ بند

عدالت سے غلط بیانی پر معاملہ خیبر پختونخوا بار کو بھجوانے کا حکم ،تین ملزموں کی بریت کی درخواستیں خارج

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق چیئرمین کی وکیل مشعال یوسفزئی کا عدالت میں داخلہ بند کر دیا ہے اور عدالت سے غلط بیانی پر معاملہ خیبر پختونخوا بار کو بھجوانے کا حکم دیا ہے عدالت نے مقدمہ میں نامزد 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں بھی خارج کردی ہیں عدالت نے ویڈیو شواہد کی یو ایس بیز ملزمان کو دینے کی ہدایت بھی کی ہے عدالت نے مقدمہ میں استغاثہ کے 13 ویں گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی