جی ایچ کیو حملہ کیس: پولیس نے 34 ہزار صفحات پر مشتمل 118 سیٹ عدالت میں جمع کروادیے

راولپنڈی(آئی این پی)اڈیالہ جیل میں 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے 34 ہزار صفحات پر مشتمل 118 سیٹ عدالت میں جمع کروا دیے۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی، پولیس کی جانب سے اضافی دستاویزات کی کاپیوں کے 118سیٹ عدالت میں جمع کروائے گئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کردی۔