راولپنڈی(آئی این پی)سانحہ9 مئی جی ایچ کیو حملہ13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔عدالت نے 27فروری کو بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ‘ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کیسابق چیئرمین،اور پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت 500 ملزمان کے خلاف9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرا ئوجلا ئواور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے13الگ الگ مقدمات کی سماعت کی۔تمام مقدمات کے چالان انسداد دہشت کردی کی عدالت میں پیش کئے گئے۔کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے