لاہور(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے پی کی انیکسی میں قیام کے 13 دن مکمل ہو گئے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما مشعال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے اب تک کسی سیاسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر پختون یار کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں، وہ مہمان ہیں، جب تک چاہیں، یہاں قیام کر سکتی ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ قیام کے دوران بشریٰ بی بی سے وزیرِ اعلیٰ کے پی اور چند مرکزی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔