وفاق نے جو پیسے دئیے اس کا ریکارڈ میں پیش کروں گی، مشعال یوسفزئی

وزیراعلی کے پی کو سیکیورٹی سندھ حکومت نے نہیں دینی اپنی حفاظت خود کررہے ہیں
،سہیل آفریدی اور دیگر رہنما ذاتی بجٹ پر کراچی گئے ، حکومت کا ایک روپیہ بھی نہیں لگا رہے
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ این ایف سی کے تحت وفاق نے جو پیسے دئیے اس کا ریکارڈ میں پیش کروں گی، بیرسٹر عقیل کے مطابق جو وفاق نے دئیے وہ ثابت نہ ہوئے تو یہ استعفی دینگے۔ ۔ ایک انٹرویو میں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلی کے پی اور دیگر رہنما ذاتی بجٹ پر کراچی گئے ہیں، وزیراعلی کے دورے پر کے پی حکومت کا ایک روپیہ نہیں لگا، سہیل آفریدی کے دورے میں صرف سیکیورٹی کا خرچ ہے باقی سب اپنی ذات سے کررہے ہیں۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت وفاق نے جو پیسے دئیے اس کا ریکارڈ میں پیش کروں گی، بیرسٹر عقیل کے مطابق جو وفاق نے دیے وہ ثابت نہ ہوئے تو یہ استعفی دینگے۔انھوں نے کہا کہ کے پی کے عوام نے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ووٹ دیا ہے، کے پی میں پی ٹی آئی نے بہت سے اقدامات اور ترقیاتی کام کیے تبھی عوام نے دوبارہ ووٹ دیا، اس وقت کے پی کا کوئی بھی شہری صحت کارڈ پر ملک میں کہیں بھی علاج کراسکتا ہے۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کیا اپنے عوام کو صحت کارڈ دئیے ہیں، کے پی کا شہری اگر کراچی میں مقیم اور علاج کرائیگا تو کے پی حکومت پیسے دے رہی ہے۔کے پی کی پولیس دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑرہی ہے، کے پی میں دہشتگردی کی وجہ سے ہمارے پولیس جوان روزانہ شہید ہورہے ہیں۔ مشعال یوسفزئی نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز ہورہے ہیں وہاں ایف سی تعینات ہے۔