بگ بیش لیگ میں شاداب خان کی سڈنی تھنڈر کو پرتھ اسکارچرز کے ہاتھوں 71 رنز سے شکست

بگ بیش لیگ میں شاداب خان کی سڈنی تھنڈر کو پرتھ اسکارچرز کے ہاتھوں 71 رنز سے شکست

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاداب خان کی سڈنی تھنڈر نے پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ میں 71 رنز سے ہار کا سامنا کیا۔

شاداب خان نے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی اور چار رنز اسکور کیے۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ اسکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ ایشٹن ٹرنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز پر ناقابل شکست رہے، جن کی اننگز میں 8 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ ایرن ہارڈی اور کوپر کونولی نے بالترتیب 28، 28 رنز بنائے۔ سڈنی تھنڈر کی جانب سے ڈینیئل سیمز نے 4، ریس ٹوپلے نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم 18ویں اوور میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میتھیو جائکز نے 33، ڈیوڈ وارنر نے 25 اور سیم کونٹس نے 21 رنز اسکور کیے۔ پرتھ اسکارچرز کی بولنگ میں ایرن ہارڈی، کوپر کونولی، جوئیل پیرس اور براڈی کراؤچ نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔