آسٹریلیا اور بھارت کا سڈنی ٹیسٹ، بھارت کی 145 رنز کی برتری، پنت 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ

آسٹریلیا اور بھارت کا سڈنی ٹیسٹ، بھارت کی 145 رنز کی برتری، پنت 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

 سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے ہیں۔ بھارت کے لیے رشبھ پنت نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ واشنگٹن سندر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس مرحلے تک بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 145 رنز ہو گئی ہے۔ بھارت کو اس وقت بہت بڑی برتری حاصل ہے اور میچ کی صورتحال بھارت کے حق میں نظر آ رہی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ پیٹ کمنز اور ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے لیے اس میچ میں جیت کی جانب پیش قدمی بہت اہم ہے، کیونکہ یہ پانچ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ ہے۔اس سے قبل پہلی اننگز میں بھارت 185 رنز پر آؤٹ ہوا تھا، جبکہ آسٹریلیا 181 رنز پر اپنی پہلی اننگز کا خاتمہ کر چکا تھا۔ اس میچ میں آسٹریلیا کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔اس میچ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، بھارت کی جیت کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، تاہم آسٹریلیا کی بولنگ میں ابھی بھی وہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ بھارت کے اس برتری کو چیلنج کرے۔