شاداب خان کی 21 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز، یو اے ای بلز کو سنسنی خیز فتح دلا دی

شاداب خان کی 21 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز، یو اے ای بلز کو سنسنی خیز فتح دلا دی

ابو ظہبی: پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا اور اپنی ٹیم یو اے ای بلز کو اہم کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شاداب خان نے رائل ڈیزرٹ چیمپئن کے خلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ ان کی طوفانی اننگز نے میچ کا نقشہ بدل دیا اور یو اے ای بلز کو مشکل صورتحال سے نکال کر کامیابی سے ہمکنار کیا۔یو اے ای بلز کو آخری دو اوورز میں فتح کے لیے 45 رنز درکار تھے، تاہم شاداب خان نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف ایک گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔ انہوں نے صرف 21 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 76 رنز اسکور کیے۔شاداب خان کی یہ اننگز پاکستانی بیٹرز کی جانب سے ٹی 10 لیگ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے 2018 میں صرف 14 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔