آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر جاری تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اینٹی کرپشن قوانین میں عارضی نرمی کرتے ہوئے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کو فون فراہم کیے۔
رپورٹس کے مطابق، فائرنگ کے وقت کھلاڑی وارم اپ کر رہے تھے۔ کھلاڑیوں کو فون دیے گئے تاکہ وہ اپنی فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کر سکیں۔بی بی ایل کے قوانین کے تحت میچ سے قبل اور دوران فون کا استعمال ممنوع ہے، اور کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف سے میچ سے پہلے فون سیٹ لے لیے جاتے ہیں۔ تاہم، سڈنی میں پیش آنے والے ہنگامی واقعے کے باعث کھلاڑیوں کی حفاظت اور ذہنی سکون کو ترجیح دی گئی۔سڈنی سکسرز اس میچ میں پرتھ اسکارچر کے خلاف کھیل رہی تھی، جو بی بی ایل کے پہلے میچ کا حصہ تھا۔