بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے پرجوش، پاکستانی فینز کا جوش دیکھنے کو ملا:شاہین شاہ آفریدی

بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے پرجوش، پاکستانی فینز کا جوش دیکھنے کو ملا:شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے اپنی پُرجوشی کا اظہار کیا ہے۔

برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے شاہین نے کہا کہ چند سال سے بگ بیش میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا، لیکن اب وہ مکمل لیگ کھیلنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ اس وقت کوئی قومی ڈیوٹی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کافی پاکستانی فینز موجود ہیں اور مختلف پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ امید رکھتے ہیں کہ آسٹریلیا کی پچیں پاکستان کی طرح فلیٹ نہیں ہوں گی، جس سے کرکٹ میں دلچسپ چیلنجز سامنے آئیں گے۔

شاہین آفریدی نے قومی ٹیم اور پی ایس ایل میں طویل تجربے کی بنیاد پر محمد رضوان اور بابر اعظم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا:

"بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کی کور ڈرائیو خوبصورت ہے اور وہ زیادہ اسٹرائیک روٹیشن کو ترجیح دیتے ہیں۔""محمد رضوان کو فاسٹ بولنگ پسند ہے اور وہ بابر اعظم سے مختلف انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں۔"شاہین نے کہا کہ وہ گابا میں پہلے بھی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جہاں پچ میں اچھال کافی ہوتا ہے۔

مزید کہا کہ پاکستان سُپر لیگ سے قبل انہوں نے ڈومیسٹک میں کپتانی نہیں کی تھی، اور ثمین رانا نے انہیں کافی رہنمائی دی۔ لاہور قلندرز کو وہ اپنی فرنچائز سمجھتے ہیں۔شاہین نے کپتانی کے بارے میں کہا:"بطور کپتان کھلاڑیوں پر اونچا نہیں بولنا چاہیے، اس سے دیکھنے والوں پر تاثر اچھا نہیں جاتا۔"