بگ بیش لیگ: پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان شاہین آفریدی کی جگہ سکواڈ میں شامل

بگ بیش لیگ: پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان شاہین آفریدی کی جگہ سکواڈ میں شامل

بگ بیش لیگ (BBL) میں پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان کو معاہدہ مل گیا ہے۔

 انتظامیہ کے مطابق، زمان خان کو برسبین ہیٹ نے شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔زمان خان اب ہفتے کو ہونے والے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر کو بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، اور وہ BBL میں اپنی کارکردگی سے ٹیم میں نمایاں کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔