سال 2025 میں کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے واقعات میں 27 افراد جاں بحق

سال 2025 میں کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے واقعات میں 27 افراد جاں بحق

کراچی میں سال 2025 کے دوران کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے واقعات میں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں بچے اور بالغ دونوں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 11 افراد کھلے مین ہولز اور 16 افراد نالوں میں گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔ جنوری سے دسمبر تک مختلف علاقوں میں یہ واقعات پیش آئے، جن میں شاہ فیصل کالونی، کشمیر کالونی، سرجانی خدا کی بستی، نارتھ کراچی، بلدیہ مواچھ گوٹھ، بنارس، ماڑی پور، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن، گرومندر، لانڈھی، لیاری، گارڈن، نصرت بھٹو کالونی اور گلشن اقبال کے علاقے شامل ہیں۔

واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں چھوٹے بچے جیسے 3 سالہ اسد اللہ، 3 سالہ عبدالرحمٰن، 5 سالہ طیب اور 7 سالہ اسما بھی شامل ہیں، جبکہ بالغ افراد میں 55 سالہ نامعلوم، 48 سالہ عباس، 42 سالہ جورج اور دیگر شامل ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہولز اور ناقص نکاسی کے نظام کی وجہ سے یہ حادثات اکثر پیش آتے ہیں، اور عوامی تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔