شاہدرہ میں گلیوں سے سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والا ملزم گرفتار

شاہدرہ میں گلیوں سے سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا.

شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ملزم بیگم کوٹ، بارہ دری روڈ، کامران پارک اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔ مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور کھلے گٹروں کی وجہ سے حادثات اور جانی نقصان کا خطرہ بھی موجود تھا۔

واسا لاہور کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ہدایات پر واسا کے عملے نے فوری موقع کا تفصیلی معائنہ کیا اور قریبی شادی ہال سے حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل واسا لاہور کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔