خاتون کو ہراساں کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے خاتون کو ہراساں اور دست درازی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد نے واقعے میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس ٹیم ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے متعلقہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سرچ آپریشن کر رہی ہیایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور واقعے میں ملوث ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔