گگومنڈی(نامہ نگار)گگو منڈی کے نواحی گاؤں249۔ای بی میں خاتون کو بہیمانہ تشدد کرکے زخمی کرنیوالے اسکے سابق شوہر کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نسیم اخترنے مشتاق کھرل سے طلاق لے کرشفیق گجرسے شادی کرلی تھی جس کااسے رنج تھا۔گزشتہ نسیم اختراپنے5سالہ بیٹے سمیت گھرمیں موجودتھی کہ اس کاسابقہ شوہرمشتاق کھرل اپنے ساتھی تنویراحمدکے ہمراہ کلہاڑی اورپسٹل سے لیس ہوکرزبردستی گھرمیں داخل ہوااورنسیم اخترکوبہیمانہ تشددکانشانہ بناکر زخمی کردیا۔