ٹک ٹاکر حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، مقدمہ درج

ملتان (آئی این پی) معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملتان کے تھانہ راجارام میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ بے اولاد ہوں،حکم شہزاد نے دوائی کے نام پر 3 لاکھ 70 ہزار روپے بٹور لئے ایف آئی آر کے مطابق حکم شہزاد جعلی ویڈیو بنا کر بلیک میل کررہا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،جلد قانون کی گرفت میں ہوگیا۔