قصور(خصوصی رپورٹ) خاتون کو راستے میں ہراساں کرنے اور گھر میں داخل ہوکر بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق چک ڈیڈا کی رہائشی عباس کی بیوی فرزانہ بی بی نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم بلاول ولد جمیل وغیرہ مجھے راستہ میں آتے جاتے حراساں کرتا ہے۔ ملزم میرے گھر میں داخل ہو گیا جب ہم سب سوئے ہوئے تھے اور وہ مجھے کہنے لگا کہ آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی اور میرے ساتھ بدتمیزی کرنے لگا۔ شور کی آواز سن کر میں جاگ گئی تو ملزم مذکور وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ راجہ جنگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے