جھوٹی15 کال کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ چھانگامانگاپولیس نے واردات کی جھوٹی15 کال کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کوٹ نانک سنگھ کے رہائشی اشتیاق ولد مشتاق نے 15 نمبر پر جھوٹی کال کی کہ کسی نامعلوم نے مجھ سے 50 ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھین لئے ہیں۔جھوٹی کال کرنے پر تھانہ چھانگامانگاپولیس نے ملزم اشتیاق کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔