ڈولفن نے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی ،3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ چیکنگ ڈولفن سکواڈ نے تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کے بعد ملزمان کو الحمرا چوک، گورنر ہاؤس کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 16 امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کے دھندے میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت شریف، لیاقت اور گورب کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کر کے دم لیں گے اور منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈولفن سکواڈ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے متحرک ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔