ملزم نے پتنگوں کو ایل سی ڈی کارٹن میں چھپا رکھا تھا، آن لائن سپلائی کرنی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ نے لاری اڈا کے علاقے میں کاروائی کے دوران پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی، مقررہ تاریخوں کے برعکس پتنگ بازی ممنوع قرار دی گئی ہے اس حوالیسے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن کا شہر بھر میں پتنگ بازوں و فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز لاری اڈا کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر ملزم کے قبضہ سے 350 سے زائد پتنگیں برآمد کر کیملزم کامران کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے مہارت سے پتنگوں کو LCD کارٹن میں چھپا رکھا تھا۔ جو اس نے مختلف علاقوں میں آن لائن سپلائی کرنی تھی۔