گاڑی سے 60 شراب کی بوتلیں برآمد، 2ملزم گرفتار، تیسرا فرار
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ میں شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔ مشکوک گاڑی سے 60 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران کارپوریشن چوک چیک کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان انیس اور شکیل کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔