شالیمار ڈولفن سکواڈ نے شراب کی سپلائی ناکام بنادی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہے شالیمار ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کی سپلائی ناکام بنادی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے کھوکھا چوک، شالیمار لنک روڈ پر 2 مشکوک شخص کو چیک کیاملزمان کے قبضہ سے 10/10 لیٹر دیسی شراب کے 2 کین برآمد کر لئے گئے ملزمان پیشہ ور منشیات فروش اور ریکارڈ یافتہ ہیں ملزم سعید اور روہت مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیئے گئے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن اسکواڈ منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کر رہے ہیں