شراب سپلائی ناکام ، 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے شراب کی سپلائی ناکام بنا کر2 ملزم گرفتارکر لئے۔ ملزموں سے لاکھوں مالیت کی 210 لٹر شراب بر آمدکر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شراب کی ترسیل کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے تھے۔