لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ یوسف شہید پولیس نے کارروائی کرکے شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ یوسف شہید پولیس نے کارروائی کرکے شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو فرمان مسیح اور ہارون مسیح کوگرفتار کرلیاچوکی بیگم کوٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کیری ڈبے کو چیک کیادوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 206 لیٹر شراب برآمد ہوئی ملزمان شراب کی ترسیل کے لیے گاڑی کا استعمال کرتے تھے پولیس نے خفیہ اطلاع پر دھر لیے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے انچارج چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں