شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں، شہری متاثر

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں، شہری متاثر

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت فی کلو 22 روپے بڑھ کر 591 روپے تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق صافی برائلر گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہے۔ فارم ریٹ پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک سطح پر 394 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔