برائلر مرغی کا گوشت بدستور مہنگا، قیمتیں بلند سطح پر برقرار

برائلر مرغی کا گوشت بدستور مہنگا، قیمتیں بلند سطح پر برقرار

ویب ڈیسک: شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی نہ آسکی، قیمتیں بدستور بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 590 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 670 سے 680 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 393 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 407 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مرغی کا گوشت عام صارف کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔