شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج مزید 21 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد چکن گوشت کی سرکاری قیمت 569 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زندہ برائلر کی قیمت 365 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم فارمرز کی جانب سے سپلائی 380 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ سیلرز کے مطابق مارکیٹ میں چکن گوشت کی قیمت سرکاری نرخ 569 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلوگرام یا اس سے زیادہ پر فروخت ہو رہی ہے، جس سے صارفین کی جیب پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے قیمتوں میں بے قابو اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور نرخوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولٹری فارمز کا مؤقف ہے کہ فیڈ، بجلی اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافے کے موجودہ رجحان کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ صارفین کی قوت خرید پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اور گھریلو بجٹ پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔