لاہور: زندہ برائلر اور برائلر گوشت کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، شہری مہنگائی کا شکار

لاہور: زندہ برائلر اور برائلر گوشت کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، شہری مہنگائی کا شکار

لاہور میں زندہ برائلر اور برائلر گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے تجاوز کر گئی ہیں اور شہری 650 روپے فی کلو یا اس سے زائد قیمت میں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہیں۔

ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 383 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں 420 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ہول سیل ریٹ 397 روپے اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو کے باوجود کہیں بھی برائلر دستیاب نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا، نہ مارکیٹ میں چھاپے پڑ رہے ہیں اور نہ ہی کوئی مؤثر چیک اینڈ بیلنس کا نظام فعال نظر آ رہا ہے۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گوشت کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں رکھی جائیں تاکہ متوسط طبقہ مزید مالی بوجھ کا شکار نہ ہو۔