ویب ڈیسک: ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 410 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ کے مطابق گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو ہونی چاہیے تھی، تاہم مارکیٹ میں اصل فروخت قیمت 630 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، یعنی سرکاری نرخ سے 39 روپے زائد۔سیلرز نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے فارمی نرخ کی وجہ سے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا بوجھ براہ راست صارفین پر پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو قابو میں لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔