برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور میں نئی قیمتیں متعارف

برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور میں نئی قیمتیں متعارف

ویب ڈیسک: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 شہر میں مرغی کا گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 490 روپے سے 511 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے اور پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی درجن انڈوں کی قیمت 2 روپے بڑھ کر 334 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے کلو، پرچون ریٹ 336 روپے کلو اور گوشت 485 روپے فی کلو ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ انڈوں کی فی درجن قیمت 330 روپے ہے۔اسلام آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت 520 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اور ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کے نرخ مختلف ہیں۔