نئے سال پر عوامی ریلیف: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

نئے سال پر عوامی ریلیف: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

نئے سال کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

پٹرول: یکم جنوری سے فی لیٹر 10 روپے 60 پیسے کمی
ہائی سپیڈ ڈیزل: فی لیٹر 8 روپے 59 پیسے کمی
مٹی کا تیل: فی لیٹر 9 روپے کمی
لائٹ ڈیزل: فی لیٹر 6 روپے 62 پیسے کمی
ذرائع کے مطابق اوگرا کل ورکنگ پیپر حکومت کو بھیجے گا، جس کے بعد حکومت ریونیو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کرے گی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد فیصلہ جاری کرے گی اور حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے شائع ہوگا۔حکومت اگر اس دوران لیوی یا دیگر ٹیکسز عائد نہیں کرتی تو نئے سال پر عوام کو نمایاں ریلیف مل سکے گا۔